2 مارچ 2015 - 07:00
تعاون بڑھانے کے لئے ایی سی او کی حمایت ایران کی پالیسی ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خزانہ نے کہا ہےکہ ایران، اقتصادی تنظیم ای سی او کی حمایت جاری رکھے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خزانہ محمد خزاعی نے کہا ہے کہ ایران نے گذشتہ بیس برسوں میں اقتصادی تعاون تنظیم ای سی او کی بھرپور مدد کی ہے اور اس سے پتہ چلتا ہے کہ ایران ای سی او کے ایجنڈے کا پابند ہے۔ محمد خزاعی نے جو ایران کے سرمایہ کاری، اقتصادی مدد اور فنی امداد کے ادارے کے سربراہ بھی ہیں کہا کہ ایران اي سی او کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے ای سی او میں علاقائي سطح پر منصوبہ بندی کرنے والی کونسل کے پچیسیويں اجلاس سے خطاب میں کہیں۔ محمد خزاعی نے کہا کہ ای سی او علاقے کی ترقی کے لئے بے پناہ توانائيوں کی حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی ھدف ای سی او کے رکن ملکوں کے درمیاں تعاون میں توسیع لانا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خزانہ نے کہا کہ ای سی او کے مختلف پروگراموں پر عمل درآمد کی راہ میں رکاوٹیں ہٹانے پر توجہ کی ضرورت ہے- انہوں نے کہا کہ رکن ملکوں کے درمیان تعاون میں فروغ نیز رکن ملکوں کے منصوبوں کے سلسلے میں بھی باہمی تعاون توسیع کو ضروری بتایا۔ ای سی او تعاون تنظیم میں اسلامی جمہوریہ ایران، ترکی، پاکستان، افغانستان، جمہوریہ آذربائجان، قزاقستان، ترکمنستان، قرقیزستان، ازبکستان، اور تاجیکستان شامل ہیں۔اس تنظیم کی بنیاد انیس سو پچاسی میں رکن ممالک میں تعاون میں فروغ لانے کے لئے رکھی گئي تھی۔

.......

/169